
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کراچی شہر میں امن ہے جو سندھ حکومت کی کوششوں سے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ کراچی سے جیکب آباد تک سیکیورٹی میں آتے تھے اب امن و امان کی بہتر صورتحال ہے۔
جزائر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ جزائر پر قبضہ سندھ حکومت نے رجیکٹ کیا ہے،مقامی افراد کا حق ہے کیونکہ ہم نے کبھی این او سی نہیں دی، ہم نے کہا ڈولپمینٹ پلان بنایا جائے۔
اس ضمن میں ایک ماہ تک سندھ حکومت سے سے لیٹر چھپایا گیا ہے اور یہ وفاق کی بد نیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News