کراچی میں تاجر برادری کی جانب سے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت فوری طور پر پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کریں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی جمال سیٹھی اور چئیرمین حکیم شاہ کا پولیس افسران کی چھٹیوں کے معاملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کے چھٹیوں پر جانے سے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
حکیم شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فوری طور پر پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کریں اور جلد از جلد پولیس افسران کے ساتھ معاملات حل کیے جائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا قائم رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے چھٹیوں پر جانے سے جرائم پیشہ افراد کو سراٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔
دوسری جانب جمال سیٹھی نے کہا ہے کہ پولیس افسران کے چھٹیوں پر جانے سے عوام اور تاجروں میں عدم تحفظ پیدا ہوگا اسی لئے وزیراعظم، وزیر اعلی سندھ پولیس افسران کے معاملے پر غور کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کے نہ ہونے سے پولیس کا انتظامی ڈھانچہ شدید متاثر ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
