
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دس نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 10 نومبر سے چمن ایکسپریس، موہنجودڑو اور 30 نومبر راولپنڈی سے لاہور بحال ہو گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ سے بیس ٹرینیں نجی شعبے میں جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات کافی ابتر ہو گئے ہیں جس میں سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے۔ ایاز صادق نےنوازشریف کی تھپکی پر یہ بیان دیا۔
وزیر ریلوے نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکی سالمیت اور جمہوری نظام کے ضامن اداروں پر حملہ غیر ملکی ایجنڈا ہے ۔ سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے لیکن ریاست سے لڑائی حق نہیں یہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اندرونی انتشار اور خلفشار پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو پچھتانا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت سیاست کی، مولانا فضل الرحمان کے چھ فی صد ووٹ ہیں ،قومی اسمبلی میں نو سیٹیں ہیں، وہ حکومت میں کوئی کلیدی کردار ادا نہیں کرسکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عقل کے اندھوں کو نہیں پتہ کہ سیاست کس دوراہے پر داخل ہو گئی ہے نتیکہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ سیاست دانوں کو عقل کے ناخن لینا چاہیئں ،حالات کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے ،فروری میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News