سویڈن کے نامزد پاکستانی سفیر ظہور احمد نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر سویڈن نامزدگی پر ظہور احمد کو مبارکباد پیش کی ۔
وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتی کے دوران ظہور احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سویڈن کے لیے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کار کا انتخاب کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی خاصی تعداد میں موجود ہے جو مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ کی بطور سفیر تعیناتی سے پاکستان اور سویڈن کے مابین تعلیم، ٹیکنالوجی، تجارت سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا ۔
وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفیر کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
نامزد سفیر برائے سویڈن ظہور احمد نے وزیر خارجہ کی طرف سے حوصلہ افزا کلمات اور خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News