Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جھوٹی جماعت ہے، ان کی ہر بات دھوکہ اور یو ٹرن ہے لیکن پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے عوام کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کو اٹھارویں ترمیم سے حقوق دئے تو گلگت بلتستان کو بھی دلا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جدوجہد صرف انتخابات کے کے لیے نہیں گلگت بلتستان کے عوام کے مستقبل کے لیے ہیے کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مستقبل تباہ ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے بی آئی ایس پی جیسا انقلابی پروگرام شروع کیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد، پنشنزمیں 150 فیصد اضافہ کیا، پی ٹی آئی کی ہر بات دھوکا اوریوٹرن نکلی۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کراچی میں اسٹیل مل بند کرنا چاہتی ہے، یہ اقتدار، حکومت بنانے کی لڑائی نہیں آپ کے مستقبل کا سوال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر