Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور موٹر وے کیس، ملزم عابد علی کے والد کا دعوی

Now Reading:

لاہور موٹر وے کیس، ملزم عابد علی کے والد کا دعوی
Lahore police is likely to be unwilling to arrest Abid

لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث ملزم عابد کی گرفتاری کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عابد کی گرفتاری کے حوالے سے ملزم کے والد اکبر علی نے ایک بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عابد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا بلکہ اس نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں اکبرعلی کا کہنا تھا کہ بیٹے نے ان سے رابطہ کر کے بتایا کہ وہ گرفتاری دینا چاہتا ہے جس کے بعد باپ نے ملزم عابد کو اپنے پاس مانگا منڈی بلایا۔اور گواہ خالد بٹ کی موجودگی میں پولیس کےحوالے کیا۔

خیال رہے کہ لاہور موٹر وے پر پیش آنے والے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس نے عابد ملہی کو 33 دن بعد گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد علی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement

بعد ازاں پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ موٹر وے زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم عابد ملہی نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا، عابد ملہی کا ڈی این اے ٹیسٹ کے ساتھ پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور موٹر وے پر پیش آنے والے واقعہ کو 12 روز گزرنے کے باوجود بھی ملزم عابد کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے عوامی آگاہی کے لئے ویڈیو اور مراسلہ بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ممکنہ طورپردرباروں ، مزاروں، مساجد اور امام بارگاہوں میں روپوش ہوسکتا ہے۔

مراسلہ کے مطابق ملزم کےحوالےسے ویڈیو کلپ کیبلز پر بھی نشر کرنے کی اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے عابد کو رواں سال کا موسٹ وانٹڈ ملزم بھی قرار دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر