وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کی جانے والی پیش رفت مثبت رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جلد ایک تاریخی اجلاس ہوگا پیرس میں جس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے جلوس شوق سے کرے ان کا سیاسی حق ہے لیکن اپوزیشن کو کورونا کے بڑھتی ہوئی لہر کو دیکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔
اس ضمن میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے تھے اور اب معیشت آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
