
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ ریلی کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج پوری امہ حضور پاک کی ولادت پر خوشی منا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی کل عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مسلم ممالک کے سربراہان کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے خطوط لکھے ہیں کیونکہ آج فرانس سمیت پوری دنیا میں مسلمان بستے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے خطوط کے ذریعے وزیراعظم نے سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم محبت کرتے ہیں لیکن مغرب کے لوگ ہمارے جذبات نہیں سمجھ رہے تاہم گتساخانہ خاکوں سے دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم آزادی اظہار رائے کے قائل ہیں لیکن اسکی حدود ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News