پیکا ترمیمی آرڈیننس
پاکستان مسلم لیگ ن کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور لیگی صدر شہباز شریف کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں شہری نے استدعا کی کہ شریف برادران کی تقاریر ٹی وی پر دکھانے سے روکا جائے۔
درخواست میں نواز شریف، چیئرمین پیمرا، شہباز شریف اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیف جسسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ 5 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، ان کی تقریر کے باعث ملکی اداروں کا وقار مجروح ہوا، لیگی قائد عدالت سے سزایافتہ مجرم ہیں میڈیا پر تقریر نہیں کرسکتے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نفرت آمیز تقریر پر نواز شریف پر پابندی عائد کرے، عدالت پیمرا کو پابند کرے کہ نواز شریف کی تقریر آئندہ ٹی وی چینل پر نشر نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
