
الیکشن کمیشن
انتخابی فہرستوں کی صورت میں الیکشن کمیشن کی سنگین کارکردگی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق انتقال کر جانے والے افراد کے نام بھی ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار اکتوبر سے انتخابی فہرستیں نظرثانی کے لئے آویزاں کی ہیں جس میں انتقال کئے جانے والے افراد کا نام بھی شامل ہے۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء میں تاخیر کے سبب انتخابی فہرستوں میں مرحومین کےنام شامل رہتے ہیں اور اس سے متعلق سندھ بھر کے بلدیاتی ادارے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کےذمہ دار ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ بلدیاتی کونسلز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتقال کرنے والے افراد کے ڈیٹا سے آگاہ نہیں کیا جارہا ہے۔
تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتقال کرجانے والے افراد کی معلومات نہ ملنے پر صوبائی حکومتوں کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ بلدیات یقینی بنائیں کہ انتقال کرجانے والے افراد کا ڈیٹا بروقت الیکشن کمیشن کو موصول ہونا چاہیئے۔
الیکشن ایکٹ کے تحت پیدائش واموات کی رجسٹریشن پر مامور بلدیاتی کونسلز ذمہ دار ہیں کہ ہر تین ماہ بعد رپورٹ ارسال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News