سندھ بھر میں سندھ کابینہ کی جانب سے گندم کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گندم کی کم سے کم امدادی قیمت فی 40 کلو بیگ پر 2ہزار روپے مقرر کی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ کابینہ کی جانب سے آج گندم اور گنے کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ گندم وفاق روس یا یوکرین سے درآمد کر رہا ہے اور اس سے متعلق ماہرین کے مطابق درآمدہ گندم کا معیار ملک میں پیدا ہونے والی گندم کے مقابلے اچھا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
