
جے یو آئی ایف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ جعلی حکومت کے پی ڈی ایم کے جلسوں سے اوسان خطاء ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ جلسہ ہر صورت میں ہوگا اور اگر حکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تو وہ گھر چلی جائے کیونکہ ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناجائز اور نالائق ہے،آج عوام چیخ رہی ہے لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کل کوئٹہ میں کامیاب اور تاریخی اجتماع ہو گا اور اس کے لئے کوئٹہ ہمارا کارواں چل پڑا ہے جو کہ رکے گا نہیں
بعد ازاں کوئٹہ میں مریم نواز کا مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج میں کوئٹہ کے ورکرز کی ناراضگی دور کرنے آئی ہوں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کیا تھا اور اب اسے عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے کیونکہ اس سلیکٹڈ کے بس چند دن رہ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دعا کرو کے اس جعلی حکومت سے ہمیں جلد نجات ملے کیونکہ عوام کو یہ فکر ہے کہ بچوں کو روٹی دیں یا بیماریوں کو ادویات فراہم کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News