
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام افغانستان کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے جبکہ رابطے کا مقصد اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہمارا ویژن ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے افغان وزیر تجارت و صنعت نثار احمد فیضی غوریانی کی سربراہی میں افغان وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ افغان وفد کی تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق دو روزہ سیمینار میں شرکت پر شکر گزار ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں پر مبنی ہیں جبکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مضبوط اور موثر پارٹنرشپ کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پر امن اور خوشحال افغانستان پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں ہے اور اس کے لئے افغان مذاکراتی عمل ایک تاریخی موقع ہے،افغان قیادت اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار اور دیر پا امن کیلئے سب کا شامل ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News