Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن ذاتی مفادات میں ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائے، شبلی فراز

Now Reading:

اپوزیشن ذاتی مفادات میں ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے استدعا کی ہے کہ  اپوزیشن ذاتی مفادات میں ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ 18اگست کو حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر جو پریس کانفرنس کی تھی اس میں بتایا تھا کہ پاکستان میں ہائبرڈ جنگ شروع ہوچکی ہے ۔

شبلی فراز نے کہاکہ ہائبرڈ سسٹم کا پہلا حربہ ملک میں ناامیدی پھیلانا ہوتا ہے اس کے بعد دوسرے مرحلے میں عدم استحکام سے متعلق افواہیں پھیلائی جاتی ہیں جس میں معیشت ،خارجہ پالیسی اور ڈیفنس کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جس وقت تحریک انصاف کی حکومت برسر اقتدار آئی تو اس وقت معاشی طور پر پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا مگر وزیر اعظم عمران خان نے دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا۔

وفا قی وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کیے جس کی بڑی مثال پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے ۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہاکہ ملک میں عدم استحکام کا یہ عمل 2016میں ڈان لیکس سے شروع ہوا اور اب تک جاری ہے ۔اس وقت اپوزیشن کی جانب سے گوجرانوالہ کے جلسے میں ریاست مخالف بیانیہ اپنایا گیا اور اس کے بعد بلوچستان میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا جبکہ کراچی میں مزار قائد کی توہین کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اداروں کو براہ راست مخاطب کرکے اداروں کے اندر تقسیم اور ٹکراؤ کی فضا ءپیدا کرنا اس وقت پی ڈی ایم کا ایجنڈہ بن چکا ہے اور آج تک کسی بھی سیاسی جماعت کے عہدیدار نے اس کی تردید نہیں کی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جن سیاستدانوں نے یہ باتیں کی ہیں انہوں نے بھی آج تک اس کی تردید نہیں کی بلکہ اس کا دفاع کیا ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ سردار ایاز صادق نے پاک فضائیہ کے پائلٹوں کو تنقید کا نشانہ بنا کر ہمارے دشمن کے بیانئے کو تقویت دی ہے۔ آج بھارتی میڈیا میں اس بیان کے بعد شادیانے بجائے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی بدمعاش ملک کی امیج کو بری طرح خراب کر رہے ہیں ،ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ،یہ پاکستان کی سیاست کو ذاتی مفادات کا محور بناتے ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کا بیانیہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔ہم اپوزیشن کو ملک کے خلاف باتیں کرنے اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت قطعی طور پر نہیں دیں گے ۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہاکہ اس طرح کی باتوں سے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچتا ہے ہمارا ملک ایک ایٹمی طاقت ہے اور مضبوط اور ڈسپلن فورس رکھتا ہے ہماری افواج کا مورال بلند ہے اور دشمن قوتوں کی نظروں میں پاکستان کھٹکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا ایسی اپوزیشن سے واسطہ ہے جو ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنا چاہتی ہے اور قانون کے سامنے پیش ہونے اور اپنے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی بجائے ملک دشمنی شروع کردی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے  کہاکہ مسلم لیگ ن کی سیاست سب کے سامنے ہے ،انہوں نے کوئی سیاسی جدوجہد نہیں کی ہے جبکہ تحریک انصاف کی جدوجہد 22سالوں پر محیط ہے ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی سیاست منافقت پر مبنی ہے جو نظریہ ضرورت کی بنیاد پر بنتا ہے ،ان کا ملک کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔  آج اپوزیشن کے بیانئے سے ان کے اپنے رہنما بھی نالاں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے بیانئے کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنا ہے آج گلگت بلتسان کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ کے حالات دیکھیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک میں ان سیاسی بدمعاشوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ملک کی سلامتی کے خلاف باتیں کرنے والوں کو عوام سخت ترین سزا دیں گے ۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت ملک کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے تیار ہے۔اپوزیشن کے بیانئے کا واضح مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ این آر او کی طلبگار ی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا بھی ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے والوں کا محاسبہ کرے ۔ملکی مفادات کے خلاف بیانات دینے والوں کے خلاف حکومت کاروائی پر غور کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی ہر قسم کی مہم جوئی کا سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے اپوزیشن کو پہلے بھی مسترد کیا تھا اور آئندہ بھی مسترد کریں گے ۔

شبلی فراز نے کہاکہ تمام پارلیمنٹیرنز نے سرکار   ی راز افشاءنہ کرنے کا حلف اٹھایا ہوتا ہے ۔سردار ایاز صادق نے اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولا ہے ،اس کو جواب دینا ہوگا اوراس معاملے پر تحریک انصاف کی قانونی ٹیم مشاورت کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتو ں نے ملک کی معیشت تباہ کردی  ہے، ان کو غریب عوام کا کوئی خیال نہیں ہے ۔بدقسمتی سے جب عدالتیں اپوزیشن کے حق میں فیصلہ کرتی ہیں تو ٹھیک ہوتا ہے اور جب ان کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو کہتے ہیں کہ عدالتیں بک گئی ہیں ۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خوف نہیں ہے تاہم اپوزیشن نے جو بیانیہ شروع کیا ہے اس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر