
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سیکٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں گجرانوالہ اور کراچی کے جلسوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن بات نہیں کر رہی اور حکومتی وزراء مہنگائی کو بھول کر اپوزیشن جلسے پر بات کر رہے ہیں، ڈنڈا استعمال کر کے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے۔
حکومت کنٹینر ہٹا دے اور گرفتار افراد کو رہا کرے تو اسٹیڈیم کو دگنا بھر کر دکھائیں گے کیونکہ عمران خان کو بھی ڈی چوک تک بلا روک ٹوک آنے دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خاتمے اور شفاف الیکشن کا مطالبہ لیکر نکلی ہے لیکن اب حکومت کا خوف بتا رہا ہے کہ اپوزیشن کامیاب اور حکومت ناکام ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے صرف مہنگائی کافی ہے اور اسی لئے اپوزیشن کا کل کا جلسہ کامیاب ترین ہوگا، حکومتی گرفتاریوں اور مخالف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اپوزیشن اللہ کے بھروسے پر اور عوام کیلئے باہر نکلی ہے اور حکومت کو عوام کی طاقت کے ساتھ اب گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News