پی ڈی ایم کے کوئٹہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں جس کے لئے اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی صدارت میں ہوا ہے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن بی این پی مینگل نیشنل پارٹی پشتونخواہ میپ و دیگر جماعتوں کے صوبائی قائدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں 25 اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ ترجمان جمعیت علماء اسلام کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں کے اجلاس جاری رہیں گے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کہتے ہیں گلگت سے پرائیوٹ جہاز پر کوئٹہ جلسے کے لیےجانے کی کوشش کروں گا، اگرکوئٹہ نہیں جاسکا توپھر ویڈیولنک پر خطاب کروں گا۔
وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پی ڈی ایم جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نہیں کرینگے، کوئٹہ میں جلسےکی تاریخ بار بار تبدیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
