
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 15 اکتوبر سے ٹرینوں کا سابقہ شیڈول بحال کر نے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16 ٹرینیں نجی شعبے کو دے رہے ہیں،نجی شعبے کو دی جانے والی ٹرینوں کا کرایہ بڑھا تو چوبیس گھنٹے میں معاہدہ کینسل کر دیں گے۔
اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچاس سوال اپوزیشن سے کیےایک بھی جواب نہیں آیا۔ نوازشریف کو لندن گئے بھی ایک سال ہو گیا ،آج تک کسی اسپتال یا کلینک نہیں گئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کو کورا جواب دے دیا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسے جلوس ضرور کرے لیکن اگر کسی نے شرپسندی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مدرسہ کے طلباءکو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ نہ کھیلیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے استعفیٰ نہیں دیں گے ورنہ اگلی دفعہ وہ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز گرفتار ہو گی یا نہیں اس کا مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News