
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اپوزیشن کے بغیر قومی اسمبلی کی عزت کم ہوتی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس طرح قومی اسمبلی اجلاس چلایا جا رہا ہے افسوسناک ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ ہونا تھا ،اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔اس فیصلے سے پارلیمنٹ کا کتنا وقار بلند کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ اجلاس میں اپوزیشن نہ ہو اور اپنی مرضی سے اجلاس چلایا جائے۔اپوزیشن کے بغیر قومی اسمبلی کی عزت کم ہوتی ہے۔ حکومت کا اپوزیشن کے بغیر قومی اسمبلی چلانے کی کوشش سے ایوان کا وقار کم ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کی جمہوریت میں اپوزیشن ترامیم کرتی ہے جبکہ یہاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوں کو بحث کے بغیر منظور کرانے کی کوشش کی گئی۔
نوید قمر نے کہا کہ مجبور کیا جا رہا ہے کہ سوچیں عوامی مسائل کو سڑکوں پر اٹھایا جائے، اگر ایوان میں بات نہیں کر سکتے اور قومی اسمبلی میں یکطرفہ کارروائی ہو تو یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News