Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں منگھوپیر اور بلدیہ کے بعد ضلع وسطی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ

Now Reading:

کراچی میں منگھوپیر اور بلدیہ کے بعد ضلع وسطی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے منگھوپیر   اور بلدیہ  کے بعد ضلع وسطی میں بھی لاک ڈاؤن  کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلع وسطی کے 48 مقامات پر دو ہفتوں  کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے علاقوں میں نارتھ کراچی کے 4 مقامات،نارتھ ناظم آباد کے 21 مقامات ،لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔متعلقہ حکام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

Advertisement

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانیں مخصوص ٹائمنگ  میں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

مائیکرو  اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر رکشہ ، ٹیکسی سمیت آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سروس  بھی بند رہے گی۔

اسٹنٹ کمشنرز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، رینجرز اور پولیس کو متعلقہ مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مقامات پر شہریوں کو غیر ضروری گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گھر کے ایک فرد کو ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر