
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آب کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن یہ لوگ صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں ہے، یہ ایک فاشست حکومت ہے اور یہ بتائیں کہ جیل میں ڈالنے کا اختیار وزیر اعظم کو کس نے دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلسہ کرے تو کورونا نہیں اپوزیشن کرے تو کورونا کا خطرہ ہے۔
قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ بدکلامی کے سوا وزیر اعظم کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو بڑا جلسہ ہوگا اور گوجرانولہ میں لوگوں کا سمندر ہوگا جس میں لاہور سے بھی پی پی کے کارکن شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News