
سربراہ عراقی فضائیہ میجر جنرل (پائلٹ)شہاب جاہد علی شکرچی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے سربراہ عراقی فضائیہ کو سلامی پیش کی۔
کمانڈر عراقی ائیر فورس نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
کمانڈر عراقی فضائیہ نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کمانڈرعراقی فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کی تعریف کی۔
کمانڈر عراقی فضائیہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
- Air Force Commander
- Iraqi
- Iraqi Air Force Commander
- Major General (Pilot) Shihab Jahid Ali Shakarchi
- PAF Headquarters
- pakistan air force
- ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان
- ائیر ہیڈ کوارٹرز
- اسلام آباد
- جنرل ندیم رضا
- سربراہ عراقی فضائیہ
- سربراہ پاک فضائیہ
- میجر جنرل (پائلٹ) شہاب جاہد علی شکرچی
- پاک فضائیہ
- چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News