
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے دیگر اداروں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو سابق وزیراعظم کا نام اسٹاپ لسٹ میں امل کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔
خط کے متن میں نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے۔
علاوہ ازیں نواز شریف کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر لاہور پولیس کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے اور ہدایات کی گئی ہیں کہ راے ونڈ کے باہر بھی اشتہار چسپاں کیا جائے۔
دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع نے خط ملنے کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوچکا ہے اور نیب کے خط پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News