وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور دفاع وطن پر جاں نثار کرنے والے شہداء ہمارا فخر وغرور ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ملکی سلامتی اور دفاع وطن پر جاں نثار کرنے والے شہداء ہمارا فخر وغرور ہیں۔ بچے کھچے دہشت گرد بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 15, 2020
انہوں نے دعائیہ کلمات کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
