
بول کے صدر نبیل جکھورا اور انکے ساتھی شبیہہ الحسن کا اغوا کیسے ہوا ہے اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
اس ضمن میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نبیل جکھورا کی گاڑی کو باقاعدہ گھات لگائے ملزمان نے روکا جبکہ گاڑی کی آمد سے قبل ہی گلی میں ایک کالی کورولا موجود تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نبیل جھکورا کی گاڑی کا تعاقب سلور پراڈو پر موجود ملزمان بھی کررہے تھے جبکہ نبیل جھکورا کی گاڑی کا راستہ دونوں گاڑیوں نے بلاک کیا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ نبیل جھکورا اور انکے ساتھی کو بلیک کورولا میں بٹھایا گیا،سلور پراڈو یو ٹرن لیکر واپس روانہ ہوگئی، تھوڑی دیرمیں نبیل جھکورا کی گاڑی اور بلیک کورولا گلی سے روانہ ہوئیں۔
مزید ساتھ ہی بائیک پر سوار دو ملزمان بھی ان گاڑیوں کے پیچھے روانہ ہوئے جبکہ بائیک سوار ملزمان نے ماسک اور ہیلمٹ سے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
- ab pata chala
- ajaz ahmed shah
- Anchor Person
- bol network
- CCTV footage of abduction of Nabeel Jhakora is open up
- Governor Sindh
- Imran Ismail
- Interior Minister
- Ministry of Interior condemns the abduction of Bol Networks's president
- Nabeel Jakhura
- Paksitan
- usama ghazi
- بول نیٹ ورک
- عمران اسماعیل
- نبیل جکھورا
- گورنر سندھ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News