پاکستان کی جانب سے ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ترکی میں زلزے سے تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے شہر ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے اور اس سلسلے میں ہمیشہ کی طرح پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
Extremely anguished by news of earthquake in Izmir, #Turkey, and people reportedly trapped in demolished buildings. Like always, people of #Pakistan are in strong solidarity with their Turkish brethren. Our best wishes and prayers!@MFATurkey
Advertisement— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 30, 2020
ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہماری نیک تمنائیں اور خواہشات ہیں۔
یاد رہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں بھی گر گئیں ہیں۔
ازمیر کے قریب ساحلی شہر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے جس کے باعث پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ، یونان، لیبیا، برطانیہ، مصر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
