ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وائس پریذیڈنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی گئی ہے جس میں دونوں جانب سے اعلی حکام نے بھی شرکت کی ہے۔
اجلاس میں نائب صدر اے ڈی بی نے کورونا وباء کے دوران وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نے انسانی زندگی اور معیشت کے درمیان توازن پیدا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح کا پیکیج بھی احسن اقدام ہے اور اسی لئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
مشیر خزانہ نے کورونا کے دوران اے ڈی بی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے توانائی، ٹرانسپورٹ، صاف پانی اور شہری خدمات کے شعبے میں اے ڈی بی کے تعاون کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
