صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سوشل سیکورٹی کے مینوئل کارڈز میں جعل سازی ہوتی ہے اس لئے اب ہم شناختی کارڈ طرز پر سوشل سیکورٹی کارڈز بنائینگے، اس متعلق نادرا سے معاہدہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم و لیبر سندھ سعید غنی نے کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ صنعتوں سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہونگے جب تک صنعتیں نہیں چلتیں ہیں اور صنعتیں مزدوروں کے باعث ہی ترقی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے مزدوروں اور صنعتوں کی فلاح کے لیے کام کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کے مسائل سے متعلق سندھ کے تمام محکموں کے ساتھ بیٹھ کر ایشو حل کری گے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں تین نئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے جارہے ہیں، اس متعلق پی سی ون محکمہ منصوبہ بندی نے تیار کرلیا ہے جبکہ ملیر ایکسپریس وے پر کام ہورہا ہے اور کورنگی کاز وے پر سندھ حکومت جلد پل بنائے گی کیونکہ کورنگی کازوے ہمارے منصوبوں کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
