
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد اور وژن بلوچستان میں تمام پہلوں سے ترقی کو بڑھانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے دورہ ضلع پنجگور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور بلوچستان کا اُبھرتا شہر ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ تربت یونیورسٹی کا کمپس پجگور بنا ہے اور کمپس میں 400 سے زائد طلباء نے داخلہ لیا ہے جبکہ ماضی میں یونیورسٹی کیلئے تربت پنجگور کے طلباء و طالبات کو کوئٹہ آنا پڑتا تھا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت تمام اضلاع میں صحت تعلیم سمیت ہر شعبے میں کام کر رہے ہیں کیونکہ بلوچستان کے عوام کا مطالبہ صرف بنیادی سہولیات کے حصول کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے 25 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے کیونکہ جب تک نوجوان ہنرمند و تعلیم یافتہ نہیں ہونگے تب تک سی پیک سے مستفید نہیں ہوگا۔
جام کمال نے کہا ہے کہ ماضی میں سی پیک پر ایک بھی کام نہیں ہوا، ماضی کے قوم پرست حکمرانوں نے گودار کا ماسٹر پلان ہی منظور نہیں کیا تھا۔
تاہم اب صرف تختیاں نہیں لگائیں یہاں ترقی ہو رہی ہے اور اس سے کچھ لوگ پریشان ہیں اگر ایسے ہی ترقی ہوئی تو اُنکا کیا بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News