Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ

Now Reading:

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ
وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ماہ نومبر کے پہلے دس دنوں میں چوری و ڈکیتی کی اڑتیس سے زائد واداتیں ہوئیں ہیں۔

وفاقی دارالحکومت جس کی پولیس جرائم میں کمی کے دعوے شہریوں کو ڈکیتی کی وارداتوں سے محفوظ نہیں رکھ سکیں۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں چوری و راہزنی کی چالیس وارداتیں ہوئیں، 9 مختلف وارداتوں میں شہریوں کو راہ چلتے ہوئے یا ان کے گھر کے باہر موٹرسائیکل سواروں نے لوٹ لیا، ایک شخص کو مزاحمت پر زخمی جبکہ ایک کوقتل بھی کردیا گیا۔

دس دنوں کے دوران 15گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مختلف علاقوں سے چوری کرلی گئیں جبکہ چھ گھروں کے تالے توڑ کر شہریوں کو لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرائم کی متعدد ایسی وارداتیں بھی ہوئی ہیں جن میں لوگوں کا زیادہ مالی نقصان نہیں ہوا اور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے میں روایتی تاخیر سے تنگ آکر انہوں نے مقدمہ درج ہی نہیں کروایا ہے۔

Advertisement

تاہم شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے راست اقدام اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر