Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی بربادی کی ذمہ دار نواز حکومت قرار

Now Reading:

پی آئی اے کی بربادی کی ذمہ دار نواز حکومت قرار

پاکستان کی قومی ایئرلائن کے موجودہ حالات کا ذمہ دار ایک رپورٹ میں نواز حکومت کو قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی آڈیٹر جنرل پاکستان کی سال 2019 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نوازشریف نے اپنے حالیہ دور حکومت میں پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر پی آئی اے کو تین ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے جبکہ پریمیر سروس سے پی ائی اے کو 3 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

2016 میں نوازشریف نے بطور وزیراعظم پاکستان سے لندن کے پی آئی اے کی پریمیر سروس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی اور پریمیر سروس کے لیے اگست 2016 میں پی آئی اے انتظامیہ نے سری لنکن ایئرلائن سے تین ماہ کے لیے ویٹ لیز پر جہاز لیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق لیز کو بعد میں مزید 3 ماہ کے لے توسیع کرکے دسمبر 2016 کی گئی ۔

Advertisement

اس رپورٹ کے بعد آڈیٹر جنرل نے پی آئی اے کو تین ارب روپے سے زائد نقصان دینے والوں کے خلاف انویسٹیگیشن کی سفارش کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر