رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا۔
چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا،آسٹریلیا اور ایشیا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ کراچی سمیت پاکستان میں کہیں بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا جو شب 2 بجکر42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر ہوگا۔
چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔
دوسری جانب سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
