
کراچی میں سیلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں غبارے کا سیلنڈر پھٹنے سے ایک مرد اور ایک بچی جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہو گئیں۔
زخمی ہونے والی بچیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والی بچیوں میں 6 سالہ صدیقہ اور 8 سالہ لائبہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بچوں کے غبارے بیچنے والے شخص اور جاں بحق ہونے والی ایک بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News