
وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں قوم کو 80 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کے ہمراہ وفاقی وزیر پاور و پیٹرولیم عمر ایوب خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا سابق وزیر اعظم نے ایل این جی سے متعلق غلط حقائق پر پریس کانفرنس کی۔
عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیے ن لیگ کی سابقہ حکومت نے بارودی سرنگیں لگائی تھیں۔ بڑے توانائی کے پروجیکٹس کی بات کی جاتی ہے لیکن اس میں فراڈ نہیں بتائے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔پی ایس او کو دینے والا پیسہ جاری ہی نہیں کیا گیا، پی ایس او کے اکاؤنٹس پر 80 ارب کا ڈاکہ مارا گیا جس کا کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 70 فیصد توانائی امپورٹڈ فیول پر بنائی گئی جس سے اربوں روپے کے اخراجات ہوئے۔
عمرایوب نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت نے قابل تجدید پروجیکٹس سے توانائی کے منصوبے شروع کیے ہیں۔امپورٹڈ کوئلہ کے پروجیکٹس لگائے گئے جبکہ ہمارے پاس کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے توانائی کے غلط معاہدے کیے۔سابقہ حکومت نے ذاتی مفادات کے لیے قوم کو گروی رکھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے ڈیڑھ سال تک گیس کی قیمت میں اضافہ ہی نہیں کیا گیا اور مہنگی بجلی بھی خریدی۔ ن لیگ نے اپنے ووٹ بچانے کے لیے بجلی چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News