Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر کے ضلع ناگروٹا میں نام نہاد دہشت گردی کے حملے کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ پر ترجمان دفتر خارجہ  نےرد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے پاکستان مخالف بھارتی ریاستی دہشت گردی، منصوبہ بندی،معاونت، مالی اعانت اور عملدرآمد کے ناقابل تردید ثبوتوں پر مشتمل  ڈوزیئر عالمی برادری کے سامنے  رکھا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ڈوزئیر کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان مخالف مہم کو تیز کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹا بیانیہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کے ایسے اقدامات کے حوالے سے پہلے ہی سے آگاہ کر رکھا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرتا رہے گا۔ پاکستان بھارتی بے بنیاد پراپیگنڈے سے عالمی برادری کو گمراہ نہیں ہونے دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو پاکستان کے پیش کردہ ڈوزئیر پر ایکشن لینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر