Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم ایل ون منصوبے کیلئے چینی اشتراک پر بے حد مشکور ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

ایم ایل ون منصوبے کیلئے چینی اشتراک پر بے حد مشکور ہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم ایم ایل ون منصوبے کے  لیے چینی اشتراک پر بے حد مشکور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر ریلوےشیخ رشیداحمد سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے  سفیر نونگ رونگ  نے ملاقات کی۔

وزیر ریلوے نے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر کو وزارت ریلوے آنے پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات میں پاکستان چین تعلقات اور ریل منصوبوں پر بات چیت کی گئی اور ریلوے کے کراچی پشاور مین لائن ون منصوبے کی جلد تکمیل کے  لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر ریلوے  نے کہا کہ  پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد اور بھروسے پر قائم ہے۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ  ایم ایل ون منصوبے کے لیے چینی اشتراک پر بے حد مشکور ہیں۔ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کے شعبے میں انقلاب  آئے گا ،روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع  بھی میسر آئیں گے۔

چینی سفیر نے کہا کہ   سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔

چینی سفیر  نے پاکستان چین تعلقات میں مزید بہتری کے  لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر