Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار

Now Reading:

مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار

کراچی پولیس نے مزارقائد بے حرمتی کیس جھوٹا قراردے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کرادیا ہے۔

پولیس کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات مقدمے سے خارج کردیئے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا جبکہ مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ نظرنہیں آرہا ہے۔

چالان میں کہا گیا کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کے لئے بند تھا۔

Advertisement

استغاثہ نے اسکروٹنی نوٹ میں کہا ہے کہ مزار قائد سیفٹی اینڈ   مینٹی ننس آرڈننس ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم اگر ایس ایچ او چاہے تو مزار قائد آرڈیننس کے لئے براہ راست علیحدہ کیس داخل کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر