Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، صدر عارف علوی

Now Reading:

پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، صدر عارف علوی
Arif Alvi has said Pakistan wants to further relations with friendly countries

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ثقافت، معیشت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چین ، افغانستان ، انڈونیشیا کے سفراء اور بنگلہ دیش اور مالدیپ کے ہائی کمشنرز نے اسناد پیش کیں، اس موقع پر صدر مملکت نے نئے مقرر کردہ سفیروں / ہائی کمشنرز سے ملاقات کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

صدر نے سفراء کو کوویڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 انسانیت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے اجتماعی کوششیں کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

صدر مملکت نے  بتایا کہ ہندوستان نے پوری مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی اوپن ایئر جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

Advertisement

صدر نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا ہے کہ عالمی برادری ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر