Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے اسٹیل ملز سے 4544 ملازمین فارغ کردئیے

Now Reading:

حکومت نے اسٹیل ملز سے 4544 ملازمین فارغ کردئیے
اسٹیل مل

حکومت نے اسٹیل مل سے 4544ملازمین فارغ کردئیے۔

پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور ہیڈ مالیز اسکولوں کالجز کے غیر تدریسی عملے کو فارغ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹیل مل  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنانس ڈائریکٹوریٹ سمیت سیکیورٹی کے محمکہ کے ملازمین کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اے ایم اور ڈی ایم لیڈر افسران کو فارغ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹیل مل  کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فارغ کئے گئے تمام ملازمین کو انکے پتے پر لیٹر بھیج دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیک ہولڈرز گروپ( پی ایس ایم سی)  پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین سے ریاست لاتعلق ہوگئی ہے، اطلاعات ہیں کہ ملازمین کی برطرفی کے لئے آج ڈپارٹمنٹ ہیڈ کو بلایا گیا تھا۔

Advertisement

اسٹیک ہولڈرز گروپ( پی ایس ایم سی) نے کہا کہ عدالتوں میں دائر کیسوں کی تاریخ نہیں مل رہی ہے جبکہ اسٹیل ملز چیف ایگزیکیٹو کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت نہیں ہورہی ہے۔

 پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن نے یہ بھی کہا کہ ملازمین کو ادا کی جانے والی رقم، ملازمین کی اپنی ہے جبکہ کورونا وباء میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز گروپ( پی ایس ایم سی)  پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا منصوبہ دیا ہے اور بحالی کا موجودہ منصوبہ مذید تباہی کا سبب ہوگا لہذا وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ اس معاملے پر توجہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر