Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبسڈیز صرف ضرورتمند شعبوں اور لوگوں کو دی جائے گی، شبلی فراز

Now Reading:

سبسڈیز صرف ضرورتمند شعبوں اور لوگوں کو دی جائے گی، شبلی فراز
شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ  وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سبسڈیز صرف ضرورتمند شعبوں اور لوگوں کو دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں گندم کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ  آج ملک بھر میں غریب آدمی کو بھی اسی قیمت پر آٹا مل رہا ہے جس قیمت پر فائیو اسٹار ہوٹل والوں کو مل رہا ہے اسی لئے کابینہ میں فیصلہ یہ ہوا کہ سبسڈیز صرف ضرورتمند شعبوں اور لوگوں کو دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سبسڈیز کو ریشنلائز کرنے کے لیے مشیر خزانہ کو ٹاسک سونپا گیا ہے جو کہ احساس پروگرام کے ڈیٹا اور بجلی کے بلز کے مطابق سبسڈیز کا تعین کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کی سپورٹ پرائس 1650 ہوگی اور اس قیمت پر کسان اور عوام خوش ہوں گے تاہم آٹے کی قیمت بڑھنے پر صوبہ سندھ کا انداذ بہت غلط تھا۔

Advertisement

مزید پڑھیں

گندم کی سپورٹ پرائس 1650 مقرر

وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس 1650 مقرر کردی...

وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عالمی منڈی سے بھی زیادہ امدادی قیمت مقرر کرنا چاہتی ہے اور اگر گندم کی سپورٹ پرائس 2000 روپے رکھی تو آٹا مہنگا ہوجائے گا تاہم جو فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی وہی حتمی ہوگا۔

دوسری جانب کورونا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق سردی بڑھنے کے ساتھ کورونا مذید پھیل رہا ہے اور  روزانہ اموات ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث چاہتے ہیں کسی کا روزگار متاثر نہ ہو لیکن کچھ پابندیاں ناگزیر ہیں لیکن کچھ حلقوں میں سختی کی جائے گی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک طور پر پھیل رہی ہے، ایسا نہ ہو کہ ایک مرتبہ پھر ہسپتال کم نہ پڑ ہوجائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین مکمل
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز؛ کیا آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی، آج سینیٹ میں پیش ہو گی
کراچی میں ٹریفک کا نیا بحران، یونیورسٹی روڈ 51 دن کیلیے بند، شہری رُل گئے
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر