
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بلدیاتی حکومت کو انتظامی اور مالی طور پر اختیار دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان آج صوبائی اسمبلی میں بلدیاتی حکومت کے حوالے سے بل کا مجوزہ جمع کرا رہی ہے ۔
بل سے متعلق بات کرتے کنور نوید نے بتایا کہ بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی حکومت کو انتظامی اور مالی طور پر اختیار دیا جائے۔ جو بھی صوبائی حکومت کا ٹیکس ہوگا اس کا 40 فیصد ٹیکس بلدیاتی اداروں کو منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بل میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی حکومت خود ٹیکس جمع کرے۔ بلدیاتی حکومت کے اتنے وسائل ہونے چاہیئں کہ وہ متعلقہ علاقے کے مسائل حل کر سکیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے و دیگر طرح کی مختلف اتھارٹیز کام کر رہی ہیں، ان کے لیے مشاورتی کمیٹی بنائی جائے جو تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔اس کمیٹی کا سربراہ میئر کراچی ہوگا۔
ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے میئر اور چیئرمینز کی مشاورت سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنایا ہے، اگر یہ منظور ہوتا ہے تو اس سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News