Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومت کو انتظامی اور مالی طور پر اختیار دینے کا مطالبہ

Now Reading:

ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومت کو انتظامی اور مالی طور پر اختیار دینے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بلدیاتی حکومت کو انتظامی اور مالی طور پر اختیار  دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس  کی۔

ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ  ایم کیو ایم پاکستان آج صوبائی اسمبلی میں بلدیاتی حکومت کے حوالے سے بل کا مجوزہ جمع کرا رہی ہے ۔

بل سے متعلق  بات کرتے کنور نوید نے بتایا کہ بل میں  مطالبہ کیا گیا ہے کہ  بلدیاتی حکومت کو انتظامی اور مالی طور پر اختیار دیا جائے۔  جو بھی صوبائی حکومت کا ٹیکس ہوگا اس کا 40 فیصد ٹیکس بلدیاتی اداروں کو منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  بل میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی حکومت خود ٹیکس جمع کرے۔ بلدیاتی حکومت کے اتنے وسائل ہونے چاہیئں کہ وہ متعلقہ علاقے کے مسائل حل کر سکیں۔

Advertisement

بل میں کہا گیا ہے کہ   کراچی سمیت دیگر شہروں میں کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے و دیگر  طرح  کی مختلف اتھارٹیز  کام کر رہی  ہیں، ان کے لیے مشاورتی کمیٹی بنائی جائے جو تمام اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔اس کمیٹی کا سربراہ میئر کراچی ہوگا۔

ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ  ایم کیو ایم کے میئر اور چیئرمینز کی مشاورت سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنایا ہے، اگر یہ منظور ہوتا ہے تو اس سے عوام کے مسائل حل  ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر