سندھ حکومت نے سینئر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کو 96 گھنٹوں کے لیے پیرول پر رہائی دے دی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے سینئر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کو پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں موقف اختار کیا گیا ہے کہ خورشید شاہ کو بھانجی کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے رہائی دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے سکھر سینٹرل جیل کے حکام کو خط لکھ دیا ہے جس کے بعد خورشید شاہ کی سیکورٹی سندھ پولیس کے انتظامات سندھ پولیس کرے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 7 تا 11 نومبر تک خورشید شاہ کو جیل سے رہا کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
