Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

قطر کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے قطر کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ایئر چیف مجاہد انور خان اور قطر کے سفیر سعود عبدالرحمان بھی ملاقات میں موجود رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت عار علوی نے کہا ہے کہ دفاع اور فوجی تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر امیری ایئر فورس کے سربراہ  نے ملاقات کی۔

Advertisement

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت   کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان قطر سے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔  پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔

کمانڈر قطر امیری ایئر فورس نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں  اور  قطر کی مسلح افواج کی تربیت میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کمانڈر قطر امیری ایئرفورس  کے سربراہ نے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سے  بھی ملاقات  کی تھی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر