
پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملتان میں تشددکےخلاف جمعہ اورہفتہ کوپورےملک میں احتجاج ہوگا۔
ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کامیاب اورتاریخی اجتماع کےانعقادپرملتان کےعوام کومبارکباددیتاہوں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ملتان کےشاہراہوں اورچوراہوں کوبندکیاگیا، ہمارےکارکنوں کوگرفتارکیاگیا،تشددکیاگیا۔ تشدد کے خلاف جمعہ اورہفتہ کوپورےملک میں احتجاج ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس طرح ملتان سےبھگایاہے،تمہاراتخت گرانےمیں بھی کامیاب ہوں گے۔ جب تک گیدڑملک چھوڑکر بھاگ نہیں جاتا،پیچھا کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی حکمرانی کوجبرکی حکمرانی کہتےہیں،جبرکےخلاف لڑناہمارےاکابرکی سنت ہے۔ پورےملک کےکارکنوں کوپیغام دیتاہوں،13 دسمبرکو لاہور میں ٹاکراہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News