
وفاقی کابینہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کےنام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے مختلف الزامات میں مطلوب دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی سمیت مزید 13 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی۔
اعجاز جاکھرانی اور رؤف صدیقی کے نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نکالے گئے۔
اس کے علاوہ اے این ایف کی سفارش پر ڈرگ مافیا کے سرگرم رکن الماس خان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔حساس اداروں کی سفارش پر پاک فوج سے سزا یافتہ مظہر اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر حمال حسین کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔حمال حسین پر کمانڈر بلوچستان ریپبلکن آرمی برہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔
نیب کی سفارش پر ملزم سمیع اللہ، منصور اختر اور جنید قادر کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے۔ تینوں ملزمان سادہ لوح عوام کے ساتھ فراڈ کے جرم میں نیب کو مطلوب ہیں۔
اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر بھی تین افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
مخلتف اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے پر محمد نعمان، عبداللہ، عیسیٰ چیمہ ، خنسہ بنت شجاع اور خولہ بنت شجاع، محمد یحییٰ، شاہد جبار، محبوب الرحمان ، جواد بشیر، غلام علی حسن، بشیر احمد اور ناصر جاوید کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News