Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کا 38 ملازمین کے خلاف ایکشن

Now Reading:

پی آئی اے کا 38 ملازمین کے خلاف ایکشن

پی آئی اے کی جانب سے اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری رکھتے ہوئے 38 ملازمین کے خلاف ایکشن لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اکتوبر کے مہینے میں 38 ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شبعہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 05 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے جبکہ بغیر اطلاع کے کئی عرصے سے غیر حاضر 06 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے ہے ایک ملازم کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ بدعنوانی اور غبن میں ملوث پانچ ملازمین کو برخاست کر دیا ہے۔

ادارے نے اسمگلنگ میں ملوث ایک ملازم کو برطرف کر دیا ہے اور سرکاری دستاویزات کی چوری اور ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر پانچ ملازمین کو برخاست کیا گیا ہے۔

Advertisement

پی آئی اے نے احکامات کے مطابق کام نہ کرنے پر تین ملازمین کی تنزلی کر دی ہے جبکہایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے پانچ ملازمین کی تنخواہ میں کمی کر دی ہے۔

اس ضمن میں پی آئی اے کی جانب سے ات ملازمین کو تادیبی خطوط جاری کئے گئے ہیں جبکہ دس ملازمین ضابطے کی کاروائی کے بعد بے قصور پائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے اچھی کارکردگی کے حامل 11ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کیں جبکہ 05 ملازمین کو کیش ایوارڈ بھی دئیے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام کاروائیاں قانون اور ضابطے کی قواعد پورے کرکے کی گئیں اور  بغیر کسی دباو کے سزا جزا کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر