Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے، چینی سفیر

Now Reading:

پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے، چینی سفیر

چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان چین  کے لیے انتہائی اہم ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق   چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چین کے سفیر نونگ رونگ  نے ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے چین کے سفیر  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ  پاکستان اور چین کے مابین دیرینہ تعلقات خطے کی معاشی اور سماجی ترقی  کے لیے نئے عہد میں داخل ہو گئے ہیں۔  پاکستان چین کے ساتھ اپنی فقید المثال دوستی پر فخر کرتا ہے۔

صادق سنجرانی  کا  کہنا تھا کہ  پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔  پارلیمانی سفارتکاری اہم دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔  سی پیک دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے استحکام اور علاقائی ترقی  کے لیے مشترکہ وژن کا نتیجہ ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ  علاقائی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی بھر پور استعداد موجود ہے۔  عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے سے دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

چینی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے نقطہ نظر کو  سراہتے ہوئے کہا کہ  پاکستان چین  کے لیے انتہائی اہم ملک ہے۔ دونوں ملکوں کا ترقی و خوشحالی کا وژن مشترکہ ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ  پارلیمانی، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مزید استحکام دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر