
سوئی ناردرن نے گیس صارفین پر 250 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کر دی ہے جس کے لئے اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 26 نومبر کو ورچوئل عوامی سماعت کرے گا۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن نے یکم جولائی دو ہزار بیس سے گیس کی قیمت میں 773 اعشاریہ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا ہے جس پر عوامی سماعت چھبیس نومبر کو ہوگی۔
سوئی ناردرن نے رواں مالی سال کیلئے 35 ارب روپے سے زائد کے ریوینیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ سوئی ناردرن نے گزشتہ سالوں کے 215 ارب روپے کے شارٹ فال کو بھی درخواست کاحصہ بنایا ہے-
سوئی ناردرن نے رواں مالی سال کیلئے 109 اعشاریہ 77 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور گذشتہ سالوں کیلئے 663 اعشاریہ 73 روپے فی ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News