
کراچی کے علاقے گلشن معمار سے موٹرسائیکل لفٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوران گشت ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار سے موٹرسائیکل لفٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان سے منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمدکی گئی۔
ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
گرفتار ملزمان نے چوری شدہ موٹرسائیکل فروخت کر کے منشیات خریدنے کا انکشاف کیا۔
گرفتار ملزمان میں غلام سجاد اور زر خان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News