
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سوڈان کے مابین خوشگوار دو طرفہ تعلقات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر سوڈانی وزیر خارجہ عمر قمرالدین اسماعیل کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے مابین خوشگوار دو طرفہ تعلقات ہیں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقہ 1.3 ارب آبادی اور 54 ریاستوں پر مشتمل ایک انتہائی اہم براعظم ہے ۔ پاکستان انگیج افریقہ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے مابین سیکیورٹی ، تعلیم، صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News